اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق القاعدہ کی شامی شاخ النصرہ فرنٹ نے شام اور عراق میں تکفیری دہشت گرد گروہوں کے خلاف عرب اور مغربی ممالک کے اتحاد کی فوجی کارروائی شروع ہونے کے بعد اس دہشت گرد گروہ نے اپنا پہلا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام میں فضائی حملے اسلام کے خلاف جنگ ہیں۔
غیر ملکی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ نے عرب اور مغربی ممالک پر حملوں کی دھمکی دی ہے۔
سنیچر کو انٹرنیٹ پر جاری کی گئی ویڈیو فوٹیج میں النصرہ فرنٹ کے ترجمان نے اتحادی ممالک کو دھمکی دی ہے۔
ابو فراس السوری کا کہنا ہے کہ ان ریاستوں نے ہولناک جرائم انجام دیے ہیں، جس کی وجہ سے یہ دنیا بھر میں جہادیوں کی فہرست میں آ گئے ہیں۔
"یہ النصرہ کے خلاف جنگ نہیں ہے، بلکہ یہ اسلام کے خلاف جنگ ہے۔"
النصرہ کی جانب سے یہ دھمکی اس دن سامنے آئی ہے کہ جب پینٹاگن نے اعلان کیا ہے کہ اس نے شام میں سات فضائی حملے کیے ہیں۔
امریکہ نے کہا ہے کہ اس نے ترکی اور شام کی سرحد پر واقع کوبانے قصبہ کو بھی ہدف قرار دیا ہے، یہ قصبہ گزشتہ ایک ہفتے سے داعش کے خلاف جنگ میں مرکزی مقام بن چکا ہے۔





.......
/169